تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین اسمبلی کے چیئرمین اور اراکین نے جمعرات کے روز قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' سے ملاقات کی۔ سپریم لیڈر نے ماہرین اسمبلی کے چیئرمین اور اراکین کی ملاقات میں تازہ ترین اندرونی سیاسی، اقتصادی اور سماجی صورتحال پر روشنی ڈالی۔
اراکین ماہرین اسمبلی نے اس ملاقات کے سے پہلے تہران میں واقع بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دے کر امام (رح) اور شہدائے انقلاب سے عقیدت کا اظہار کیا۔اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جلد نشر کی جائے گی۔یاد رہے کہ ایرانی ماہرین اسمبلی کے تیسرے رسمی اجلاس کا گزشتہ روز اختتام ہوگیا جس کے آخر میں آیت اللہ دری نجف آبادی نے اختتامی اعلامیے کو پڑھ کر سنایا۔
اعلامیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ایران مخالف ہرزہ سرائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹرمپ کی بیوقوفانہ باتوں سے ایرانی قوم کے عزم متاثر نہیں ہوگا۔ اس اعلامیے میں عراقی علاقے کردستان میں ریفرنڈم کرانے کی بھی مخالفت کی گئی۔