تیزی سے پابندیوں کے دورے سے باہر نکل جائیں گے: حاتمی
3176
M.U.H
21/11/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ماضی کی پابندیوں کے مقابلے میں ملک کی موجودہ صورتحال بہتر ہے اور ہم بڑی تیزی کے ساتھ حالیہ پابندیوں سے پیدا ہونے والے حالات سے نکل جائیں گے۔
یہ بات بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے منگل کے روز تہران میں آرمی ڈینٹل کالج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں اپنے ہی وسائل کو استعمال کرنے سے روکنا چاہتا ہے مگر ایران کی کامیابیوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ آج امریکہ دنیا بھر میں تنہائی کا شکار ہے اور ہم نے دیکھا کہ سلامتی کونسل نے بھی ٹرمپ کے خلاف فیصلہ کیا۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوسرے ممالک سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مذمت کروانی تھی، مگر دنیا اس پر ہنستی رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران قومی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے بڑی تیزی سے موجودہ پابندیوں کے دورے سے باہر نکل جائے گا۔