وحشیانہ اقدامات اور جھوٹے اشاروں کا وقت ختم ہوچکا ہے: لاریجانی
1056
M.U.H.
16/04/2018
تہران، 15 اپریل، ارنا – ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحشیانہ اقدامات اور جھوٹے اشاروں کا وقت ختم ہوچکا ہے.
ان خیالات کا اظہار 'علی لاریجانی' نے آج بروز اتوار پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ناجائز صہیونی ریاست اس جارحیت کی حمایت کر رہی ہے.
لاریجانی نے کہا کہ اس تین ممالک نے دعوی کیا کہ شامی حکومت نے حالیہ دنوں میں اپنے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے استعمال کیا اور دہشتگردوں کے خلاف ان کی کامیابی کی وجہ ایسے ہتھیاروں سے استعمال کرنا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ شامی حکومت اور عوام نے ایسے بے بنیاد دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس مسئلے کے جائزہ لینے کا مطالبہ کیا.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے بعض بڑے ممالک کی مدد سے دہشتگردوں نے اعلی درجے ہتھیاروں کے ساتھ شامی دارالحکومت دمشق میں بدامنی قائم کیا جو شامی فوج نے اپنی حالیہ کاروائیوں میں اس دہشتگردوں کو شکست دے دی.
ایرانی اسپیکر نے شام کے خلاف امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سازشیں شامی قوم کے مستحکم عزم کی مزید مضوبطی کا باعث بن رہی ہے.
یاد رہے کہ امریکہ برطانیہ اور فرانس نے گزشتہ روز شام کے شہر دوما پر بے بنیاد شامی حکومت کی کیمیائی حملوں کو جواز بنا کر شام کے مختلف علاقوں پر میزائیلوں سے حملہ کیا.
شامی حکومت نے اس حملے کے بعد اعلان کیا ہے کہ مغربی طاقتوں نے 110 میزائل شام کے مختلف علاقوں پر فائر کئے جس میں سے کئی میزائلوں کو شامی میزائل شکن نظام نے ہوا میں تباہ کیا ہے.