اسداران انقلاب کی بری فورسز کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل 'محمد پاکپور' نے کہا ہے کہ ایران کے مغربی علاقے میں داعش کے 16 دہشتگردوں کو پکڑ لیا گیا.
انہوں نے کہا کہ ایرانی حساس اداروں کے اہلکاروں نے ایک بروقت کاروائی کے نتیجے میں 21 دہشتگرد عناصر پر مشتمل داعش کی ٹیم کے 16 عناصر کو کوئی بھی تخریبی کاروائی کرنے سے پہلے پکڑ لیتے ہوئے بعض دہشتگردوں کو ہلاک کردیا.
بریگیڈیر جنرل پاکپور نے کہا کہ اس داعش کے دہشتگردوں ایران میں بزدلانہ کاروائی کے لئے ملک کے مغربی علاقے میں داخل ہوگئی تھی.
انہوں نے کہا کہ اس کاروائی کے دوران حساس اداروں کے اہکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی اس کے نتیجے میں 3 ایرانی اہلکار شہید ہوگئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اس دہشتگردوں کا مقصد ایرانی سرحدی اور اہم مقامات میں دہشتگرد کاروائیوں کا آغاز کرنا تھا.
تفصیلات کے مطابق، پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورسز نے گزشتہ روز ایران کے مغربی علاقے میں 21 دہشتگرد عناصر پر مشتمل داعش کی ٹیم کو گرفتار کرتے ہوئے ان عناصر کی شیطانی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا.
ابنا۔