اسرائیل، عراق میں سفارت خانہ قائم کرنے کی سوچنا بھی نہیں، مقتدی صدر کی نیتن یاہو کو انتباہ
3362
M.U.H
20/09/2020
عراق کی صدر تحریک کے رہنما مقتدی الصدر نے نماز جمعہ کے مرکزی خطبات کے تحریری متن کی صورت میں اعلان کیا کہ اللہ کے بندے مقتدی الصدر کی جانب سے خدا کے دشمن بنیامین نیتن یاھو کو؛ میں تمہیں آئمہ اطہار کے ملک کے بارے میں برا ارادہ رکھنے پرمتنبہ کرتا ہوں۔
مقتدی الصدر نے کہا کہ میں تمہیں متنبہ کرتا ہوں کہ تم اماموں کے ملک نہ آنا یا عراق میں سفارت خانہ قائم کرنے پر غور نہ کرنا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگرتم ایسا کرؤ گے تو قرآن مجید کی آیات کی بنیاد پر اپنا انجام خود طے کرؤ گے۔
مقتدی الصدر نے کہا کہ میں دنیا کے مشرق اور مغرب میں مظلوموں سے خطاب کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے ذلت اور رسوائی ہوگی اور زلت ورسوائی ہمارے قریب بھی نہیں آسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمہیں یہ جان لینا چاہئے کہ ہم شہدائے انقلاب کے خون کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، فلسطین ہمارے ضمیروں میں زندہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عراق میں صیہونی حکومت کے ورچوئل سفارت خانے اوراسرائیل میں عراقی سفارت خانے کے کھلنے کی خبر شائع ہوئی تھی۔