عراقی فوج نے آج موصل کی تاریخی مسجد پر قبضہ کرلیا ، جس کو حال ہی میں داعش کے جنگجوؤں نے دھماکہ کرکے منہدم کردیا تھا۔ یہ اطلاع عراقی فوج کے ایک بیان میں دی گئی ہے۔
یہ موصل کی وہی مسجد ہے جہاں داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی نے اپنی خودساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔
موصل- عراقی فوج نے آج موصل کی تاریخی مسجد پر قبضہ کرلیا ، جس کو حال ہی میں داعش کے جنگجوؤں نے دھماکہ کرکے منہدم کردیا تھا۔ یہ اطلاع عراقی فوج کے ایک بیان میں دی گئی ہے۔
یہ موصل کی وہی مسجد ہے جہاں داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی نے اپنی خودساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔ فوج کے بیان میں کہا گيا ہے کہ جامع النوری پر قبضہ کرنا موصل میں عراقی فوج کی فتح کی علامت ہے، جہاں عراقی فوجی دستے گزشتہ آٹھ ماہ سے برسرپیکار تھے۔ شمالی عراق کا یہ شہر اسلامک اسٹیٹ (داعش) کی راجدھانی شمار کیا جاتا تھا۔ داعش کے جنگجوؤں نے ایک ہفتہ قبل عہد وسطی کی اس تاریخی مسجد کو دھماکہ سے منہدم کردیا تھا۔ اس مسجد پر جون 2014 سے داعش کا سیاہ پرچم لہرایا ہوا تھا۔