ستنبول : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر 'علی لاریجانی نے داعش کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کا امریکہ کا نعرہ کھوکھلا ہے۔ يہ بات انہوں نے استنبول ميں ايشيائي پارليماني اسمبلي كے اجلاس كے موقع پر اپنے افغان ہم منصب 'عبدالرئوف ابراہيمي' كے ساتھ ملاقات كے دوران كہي۔
اس موقع پر انہوں نے كہا افغان حكومت داعش سميت دوسرے دہشت گرد تنظيموں كي قلع قمع كے لئے فوج كے ساتھ عوامي رضاكار فورسز كے تشكيل كے بعد ان كے خدمات حاصل كرسكتي ہے۔ انہوں نے كہا افغانستان ميں امن و امان كي بحالي كے لئے ايران افغان حكومت كے ساتھ تعاون كے لئے آمادہ ہے۔
ايران كے سپيكر علي لاريجاني نے تركي كے شہر استنبول ميں ايشيائي پارليماني اسمبلي كے اجلاس كے موقع پر مختلف ممالك كے نمائندوں سے ملاقات كي ہے۔