تہران: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران اور جوہریماہدے کے خلاف امریکی صدر کی تقریر پر اپنے ردعمل میں دنیا میں مہلک ھتھیاروں کی روک تھام کے لئے جوہری معاہدے کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
'انٹونیو گوٹیریش' نے اپنے ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے لئے جوہری معاہدہ ناگزیر ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کردیا۔ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔