الحشد الشعبی نے عراق شام سرحد کا مشترکہ علاقہ داعش سے آزاد کروا لیا
2346
M.U.H.
11/06/2017
عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر 55 مربع کیلومیٹر کا علاقہ آزاد کرانے کی خبردی ہے۔ عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا کہنا ہے کہ شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر 55 کیلومیٹر مربع علاقے کو دہشتگرد گروہ داعش کے وجود سے پاک کرا لیا گیا ہے۔ رضاکار فورس کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی محمد رسول اللہ (ص) نامی آپریشن دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کا ہدف شام عراق بارڈر کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ رضاکار فورس نے گزشتہ روز شامی اورعراقی بارڈر کا اہم ترین راستہ شمار ہونے والے تل صفوک دیہات کو بھی آزاد کرا لیا تھا۔ واضح رہے کہ موصل کی آزادی کیلئے فوجی آپریشن عراقی افواج اور رضاکار دستوں کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے جاری ہے۔