شہدائے منی آل سعود کی مجرمانہ اور بہیمانہ سازشوں کا نشانہ بن گئے: امام جمعہ تہران
309417/08/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے منی کے خونی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائےمنی آل سعود کی سازشوں کی بھینٹ چڑھ گئے آل سعود کا ہاتھ آج بھی شہدائےمنی کے خون سے رنگین ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابو ترابی کی امامت میں منعقد ہوئی ۔جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے منی کے خونی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائےمنی آل سعود کی سازشوں کی بھینٹ چڑھ گئے آل سعود کا ہاتھ آج بھی شہدائےمنی کے خون سے رنگین ہے۔ خطیب جمعہ نے یمن میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہمیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان کے ہاتھ یمنی بچوں کے خون سے بھی رنگین ہیں۔ سعودی عرب اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی معاونت کررہا ہے۔
خطیب جمعہ نے ملک کے اقتصادی اور معاشی حالات کی طرف اشارہ کیا اور سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ بینکی اصلاحات اور ملکی کرنسی کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر خاص طور پر توجہ مبذول کریں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام آسانی کے ساتھ موجود مشکلات سے عبور کرجائیں گے لیکن اس کے لئےٹھوس اور منظم منصوبہ کی ضرورت ہے