ریاض میں امریکہ عرب اسلامی اجلاس کے بعد سے اب تک سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے امریکہ میں مقیم سعودی عرب کی لابی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کو اپنے حامیوں کے ذریعہ بغاوت اور اقتدار سے ہٹانے کی دھمکی دے ڈالی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر کے بادشاہ کا حشر بھی مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیسا ہوگا۔مخالف بیان بازیوں کے بعد اب سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور امریکہ میں مقیم سعودی عرب کی لابی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کو اپنے حامیوں کے ذریعہ بغاوت اور اقتدار سے ہٹانے کی دھمکی دیدی ہے۔
امریکہ میں سعودی لابی کے سربراہ سلمان الانصاری نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارا حشر بھی مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیسا ہوگا جس طرح سعودی عرب نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو سبق سکھایا اور اقتدار سے ہٹا کر جیل میں بھی دیا تمہیں بھی خادم الحرمین ملک سلمان کی مخالفت اور ایران کے ساتھ دوستی کا تاوان ادا کرنا پڑیگا۔۔الریاض کے مطابق قطر کے بادشاہ کے چچازاد بھائیوں نے سعودی بادشاہ کو خط لکھ کر اس سے معذرت طلب کرتے ہوئے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے بیزاری کا اظہار کیا ہے۔ الریاض کے مطابق قطر کے بادشاہ کے چچازاد بھائیوں نے سعودی بادشاہ کو خط لکھ کر اس سے معذرت طلب کرتے ہوئے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے بیزاری کا اظہار کیا ہے۔یا درہے کہ سلمان الانصاری آل سعود کا خاص اور اہم آدمی ہے جس نے چند ماہ قبل آشکارا طور پر سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اتحاد کی تشکیل پر زوردیا تھا۔