ایرانی سپریم لیڈر نے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں منعقدہ یوم آزادی کی ریلیوں میں قوم کی تاریخی شرکت کو سراہتے ہوئے فرمایا ہے کہ ہماری سربلند قوم نے اپنے عزم کو تاریخ میں منفرد ریکارڈ بنایا.
قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے ایران بھر میں گزشتہ روز یوم آزادی کی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت کے حوالے سے اپنا بیان جاری کردیا.
انہوں نے اپنے بیان میں ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اے میری سربلند قوم آپ کے عزم اور بصیرت نے ایک تاریخی واقعہ بنایا جس سے سب کو حیران کردیا.
قائد انقلاب نے فرمایا کہ اس سال کی انقلاب ریلیوں میں ایرانی عوام کی شرکت کی سطح سوچ سے بھی بالاتر تھی جس سے وطن عزیز ایران کے دشمنوں اور اغیار کے لئے منہ توڑ جواب تھا.
انہوں نے مزید فرمایا کہ دشمن اپنی غلط اور باطل سوچ کے ذریعے ایران اور ایرانی ہونے کی پہچان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے مگر ایران کی عظیم قوم نے 11 فروری کو ایک بار پھر قومی اتحاد اور یکجہتی کا لازوال سلسلے کا مظاہرہ کیا.
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ ایرانی قوم نے عملی طور پر انقلاب کے زندہ اور پائیدار ہونے کا ثبوت دنیا کو پیش کیا اور اپنے نعروں سے بانی عظیم انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مشن پر چلنے کے لئے ایک بار پھر اپنے عہد کو تازہ کیا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام کا اتحاد دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑا رہے گا اور ہماری قوم دشمنوں کی سوچی سمجھی سازشوں کو بھی بے نقاب کرے گی.
سپریم لیڈر نے ملکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام کی اس بابرکت موجودگی کی قدر کرتے ہوئے انقلاب کی امنگوں کا دفاع اور قوم کی خدمت کریں.
انہوں نے فرمایا کہ مستقبل کا تعلق ہماری بیدار اور بابصیرت قوم سے ہے اور ہمیں چاہئے کہ اپنی قوم سے غافل نہ رہیں