تمام طاقت کے ساتھ مظلوم قوموں کی معنوی حمایت کریں گے:حاتمی
3038
M.U.H
02/12/2018
ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک ںے کہا ہے کہ ہم اپنی تمام طاقت کے ساتھ مظلوم قوموں کی معنوی حمایت کریں گے۔
یہ بات بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے ہفتہ کے روز ایرانی رضاکار فورس "بسیج" کے کمانڈرز کے ساتھ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے خلاف مظلوم قوموں کی فوجی مدد کر رہے ہیں مگر اس قوموں کی بہادری ان کی کامیابی کا باعث ہے۔
جنرل حاتمی نے ایرانی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کے باوجود اندرونی طاقت پر انحصار کرکے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام کا جھوٹ دعوے کر رہے ہیں کہ ایرانی قوم کی حمایت چاہتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنی تمام طاقت کے ساتھ ہمارے ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ حزب اللہ مزاحمتی تحریک کی رضاکار فورس ںے ناجائز صہیونی ریاست کو شکست دے کر ان کو اپنے ملک سے باہر نکال دیا۔
انہوں نے لبنان، فلسطین، عراق اور شام میں بڑھتی ہوئی بسیج کی سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ایرانی قوم کے صبر کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں لہذا انہوں نے دنیا بھر میں دہشتگردی گروہ قائم کرتے ہوئے شام اور عراق پر قبضہ جما لیا مگر علاقے میں بسیجی سوچ کے پھیلانا ان کی شکست کا باعث ہوا۔
انہوں نے یمن میں امریکی جرائم کے حوالے سے کہا کہ آج یمنی بہادر قوم امریکہ کی بڑی سازش کے خلاف اٹھ کھڑی رہی ہے۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ سعودی عرب نے اتحادی قائم کرنا، امریکہ کی حمایت اور بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی خریداری کے ساتھ یمن پر حملہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یمنی نہتے عوام اپنے خالی ہاتھوں کے ساتھ مزاحمت کر رہے ہیں اور امریکہ اپنی شکست کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔