– تہران کے خطیب جمعہ نے یمنی عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم اس نابرابر اور غیرمنصفانہ جنگ میں کامیاب ہوجائیں گے کیونکہ عوامی رضاکار فورس(بسیج) اللہ کا مخلص لشکر ہے۔
يہ بات علامہ صديقي نے آج تہران ميں نماز جمعہ كے خطبوں ميں شريك ہزاروں نمازيوں سے خطاب كرتے ہوئے كہي۔
انہوں نے سعودي عرب كے ظالمانہ جرائم كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ حاليہ سالوں ميں سعودي عرب نے يمني عوام كے خلاف كسي بھي مظالم سے دريغ نہيں كي ہے ليكن ان كي سازشوں اور جارحيت سے كچھ حاصل نہيں ہوا ہے تو يمني عوام كي كاميابي يقيني ہے۔
انہوں نے كہا كہ عالمي سامراج نے اسلام كے خلاف كئي سازشوں كي ليكن اللہ و فضل و كرم سے سب كچھ ناكام ہوئي۔
صديقي نے بتايا كہ دشمن كي مختلف سازشوں نے ہم كو كمزور كرنے كے بجائے مزيد مضبوط كيا۔
انہوں نے كہا كہ مساجد كي مسماري، بے گناہ انسانوں كا قتل عام، لوگوں كا سرقلم كرنا اور عام شہريوں كو زندہ جلادينا اس خبيث گروہ (داعش )كے جرائم كا صرف ايك حصہ تھا۔
تہران كے امام جمعہ نے ايران ميں ہفتہ بسيج كي جانب اشارہ كرتے ہوئے عوامي رضا كارفورس بسيج كو عوام كي خدمت، شجاعت و بہادري اور فداكاري كا مظہر قرارديا۔