اسلامی مزاحمتی تحریک کی عالمی علما یونین کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی در حقیقت پورے خطے اور مشرق وسطی کی آزادی ہے۔
شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ کہ ہم اپنی سرزمین غاصب صہیونی حکومت سے آزاد کرائیں گے ہم فلسطینیوں کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق اور شام میں امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ دہشت گردوں کو شکست کا سامنا ہے امریکہ نے داعش دہشت گردوں کو فلسطین کی آزادی میں خلل ڈالنے کے لئے تشکیل دیا تھا اور آج امریکہ و اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو پورے خطے میں شکست و ناکامی کا سامنا ہے۔