امریکہ کے خلاف ایران کے دائر کیس سے متعلق عالمی عدالت کا اعلان
3106
M.U.H
17/10/2018
عالمی عدالت انصاف نے سن انّیس سو پچپن کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کے خلاف ایران کے کیس کے سماعت سے متعلق دو تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
عالمی عدالت انصاف نے ایران کی جانب سے اپیل دائر کرنے کے لئے دس اپریل دو ہزار انّیس اور امریکہ کی جانب سے صفائی پیش کرنے کے لئے دس اکتوبر دو ہزار انّیس کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
عالمی عدالت نے ایک بیان میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ اقدامات کے وقت کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
اس بین الاقوامی عدالت نے تین اکتوبر کو امریکہ کے خلاف ایران کی شکایت کی سماعت سے متعلق اپنے اختیارات کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ آخری فیصلہ آنے تک ایران کے خلاف انسان دوستانہ اور ایوی ایشن سے متعلق بندشیں ختم کردے۔
ایران نے عالمی عدالت انصاف میں ایک کیس دائر کر کے سات اگست کو امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو ایران و امریکہ کے درمیان سن انّیس سو پچپن کے معاہدے کے منافی قرار دیتے ہوئے انھیں معلق رکھے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔