رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ سیستانی کے نام پیغام
2903
M.U.H
18/01/2020
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ سیستانی کے نام ایک پیغام میں ان کی خیریت اور سلامتی کے لئے دعا کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی کے نام ایک پیغام میں ان کی خیریت اور سلامتی کے لئے دعا کی۔
اطلاعات کے مطابق آیت اللہ سیستانی کی بائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور ان کا اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ سیستانی کو جسمانی حادثہ پیش آنے پر اپنے پیغام میں ان کی خیریت دریافت کی اوراللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا فرمائي۔