شہری دفاع کو دشمنوں کے حملوں کے سامنے سائنسی، سنجیدہ اور ہمہ گیر ہونا چاہیئے: آیت اللہ خامنہ ای
2914
M.U.H
29/10/2018
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ شہری دفاع کو دشمنوں کے حملوں کے پیچیدہ طریقوں کے سامنے بالکل سنجیدہ، سائنسی، ہمہ گیر اور کوئی بھی جارحیت سے مقابلہ کرنا چاہیئے۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ العظمی "سید علی خامنہ ای " نے اتوار کے روز ایرانی شہری دفاع تنظیم کے سربراہ اور عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے دشمنوں کی سازشوں کے خلاف اس تنظیم کی بھرپور کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات زور دیا کہ دشمنوں کے حملوں کے پیچیدہ طریقوں کے سامنے شہری دفاع کو بالکل سنجیدہ، سائنسی، ہمہ گیر اور کوئی بھی جارحیت سے مقابلہ کرنا چاہیئے۔
قائد اسلامی انقلاب نے تمام شعبوں میں شہری دفاع کی اہمیت کی ضرورت پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر یہ طاقت مزید مضبوط نہیں بنائے تو ملک تباہ کن دھمکیوں کا شکار ہوجائے گا لہذا ملک کے دفاعی شعبوں کے علاوہ غیرفوجی شعبے اس کی ترقی کے لئے باہمی تعاون اور یکجہتی کریں۔