3265 M.U.H 03/09/2018
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای نے کہا کہ جنگ کا امکان ابھی نہیں ہے پھر بھی مسلح افواج کو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔ آیت اللہ خامنی ای نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اتوار کو مسلح افواج سے اس نصیحت کا اعلان کیا۔
ویب سائٹ نے ایران کے ایئر فورس کے کمانڈر سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی کہی گئی باتوں کے حوالہ سے کہا’’سیاسی تجزیہ کی بنیاد پر فی الحال فوجی جنگ کا امکان نہیں ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے نصیحت کرتے کہا کہ مسلح افواج کو چوکس رہنا چاہئے اور اپنی انفرادی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہئے‘‘۔
آٰیت اللہ سید علی خامنی ای کے اس تازہ بیان سے یہ معلوم ہوتاہے کہ ایران کسی بھی خطرہ سے نپٹنے کی تیاری میں مصروف ہے اور وہ امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں سے ذرا بھی خوفزدہ نہیں ہے ۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔