پڑوسی ملک افغانستان کے عہدیداروں کو اس تباہ کن جرم میں ملوثین کو سزا دینی ہوگی: آیت اللہ خامنہ ای
3024
m.u.h
10/10/2021
ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے افغانستان کے صوبے قندوز کے ایک مسجد میں حالیہ دہشتگدری کاروائی کے نتیجے میں بڑی تعداد کے نمازیوں کی شہادت پر ایک پیغام میں اس بڑے جرم میں خونخوار ملوثین کی سزا دینے اور اس طرح کے واقعات کے تکرار کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق، قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام درج ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع خان آباد کے ایک مسجد میں دھماکے کا افسوسناک واقعہ، جس کے نتیجے میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق ہوئی، ہمیں بہت دکھ پہنچا۔
ہمسایہ اور برادر ملک افغانستان کے عہدیداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ اس جرم میں خونخوار ملوثین کی سزا دینے سمیت اس طرح کے واقعات کے تکرار کو روکنے کی حکمت عملی اپنائیں۔
اللہ رب العزت سے شہید ہونے والوں کے علو درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی سمیت اس حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر اور مزاحمت کی دعا کرتا ہوں۔