امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے میں رہنا یا نہ رہنا ہمارے لئے برابر ہے: امیر فرزاد اسماعیلی
2683
M.U.H
27/05/2018
خاتم الانبیاء ايئر ڈیفنس ہیڈکوارٹرکے سربراہ امیر فرزاد اسماعیلی نے صحافیوں سے گفتگو میں دفاعی امور پر مذاکرات کو ناممکن قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائےگا۔ امیر فرزاد اسماعیلی نے ایران کی دفاعی پیشرفت میں شہداء کی قربانیوں کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس ميں خرم شہر کی آزادی کے مختلف پہلوؤں کو اس دور کے جوانوں کے لئے مختلف زاویوں سےبیان کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے کان رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان پر لگے ہوئے ہیں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بھی ملکی فضائی حدود کی نگرانی میں دن رات مشغول ہے۔ امیر فرزاد اسماعیلی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے میں رہنا یا نہ رہنا ہمارے لئے برابر ہے ہمیں امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر کوئی تشویش نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ، کیونکہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود بھی علم و سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاعی امور میں ترقی کرسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ولایت فقیہ کی اطاعت دشمن پر فتح کی علامت ہے۔