حماس کو کچلنا اب ناممکن ہو چکا ہے: سابق اسرائیلی وزیر اعظم
1183
M.U.H
27/06/2018
صہیونی ریاست کے سابق وزیر اعظم نے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو اقتدار سے محروم کرنے کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو کچلنا اب ناممکن ہو چکا ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے عبرانی ٹی وی چینل آئی ۲۴ کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حماس اب ناقابل شکست ہو چکی ہے اور اس کو کچلنا ناممکن بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا: ۲۰۰۹ میں جب میں اسرائیل کا وزیر اعظم تھا تب حماس کو اقتدار سے محروم کر سکتا تھا مگر ایسا نہ کرنے پر آج افسوس کر رہا ہوں۔
سابق صہیونی وزیر اعظم نے کہا کہ میرے دور حکومت میں غزہ میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی مگر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ کارروائی ادوھوری چھوڑنے میں اس وقت کےوزیر دفاع کا کردار تھا اور آج ہمیں اپنی اس غلطی کا احساس ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ ۲۰۰۹ء میں اولمرٹ کے دور حکومت نے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔