قابض صہیونیوں کو ان کے سنگین جرائم میں چھوٹ نہیں ملنی چاہئے: ایران
1302
M.U.H
14/06/2018
اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کی حمایت کرتے ہوئے صہیونیوں کو ان کے سنگین جرائم میں چھوٹ نہ ملنے دے اور نہ ہی انھیں کوئی استثنی ملے۔
یہ بات اقوام متحدہ میں تعینات نائب ایرانی سفیر 'اسحاق آل حبیب' نے صہیونیوں جرائم سے متعلق جنرل اسمبلی کی ہنگامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس ہنگامی اجلاس کا مقصد غاصب صہیونی ریاست کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کی قراردادوں پر ووٹنگ کرنا تھا۔
نائب ایرانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا کو چاہئے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہو اور ان پر جاری صہیونی مظالم کی شدید مذمت کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں غزہ کے کشیدگی واقعات کے دوران صہیونی فورسز نے ایک ڈاکٹر کو شہید کیا جس نے ڈاکٹر کا لباس بھی پہنا ہوا تھا اور اس صورتحال میں وہ اپنا فرض نبھارہا تھا لہذا ہمیں چاہئے کہ ایسے جرائم کو روکوائیں۔
نائب ایرانی سفیر نے کہا کہ قابض صہیونیوں کو چھوٹ نہیں دینی چاہئے اور نہ ہی انھیں کوئی استثنی ملنی چاہئے. ہم غزہ میں محاصرے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کو آزاد ریاست کی تشکیل کا حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔
اسحاق آل حبیب نے مزید کہا کہ امریکہ نے اس قرارداد کی مخالفت کرتےہوئے ایک بار پھر دنیا کو دیکھایا کہ وہ ناجائز صہیونی ریاست کی خاطر عالمی قوانین اور ضوابط کی پامالی کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرے گا۔