حجاج کے نام قائد انقلاب کا اہم پیغام/عالم اسلام بدامنی کا شکار ہے
2699
M.U.H
31/08/2017
قائد اسلامی انقلاب حضرت 'آیت اللہ خامنہ ای' نے حج کے موقع اپنے اہم پیغام میں فرمایا ہے کہ ہماری غفلت اور دشمنوں کی سازشوں کی وجہ سے آج عالم اسلام اخلاقی، معنوی اور سیاسی لحاظ سے بدامنی کا شکار ہے.
تفصیلات کے مطابق، سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے جمعرات کے روز حجاج کرام کے نام اپنے اس پیغام میں مزید فرمایا کہ امت مسلمہ میں وحدت کی مضبوطی اور فرقہ واریت تناو کے خاتمے کے لئے اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں، دینی و سیاسی عمائدین پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے.
انہوں نے عالم اسلام کے دینی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں سے متعلق عمائدین کی اہم ذمہ داریوں کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمنوں بالخصوص ناجائز صہیونی ریاست کی خبیث سازشوں سے مسلمہ امہ کو آگاہی دینا، تمام جنگی صورتحال میں دشمنوں سے نمٹنے کے لئے عالم اسلام کو آمادہ کرنا، اسلامی ممالک میں افسوسناک واقعات، جنگوں کی روک تھام بالخصوص یمن میں حالات کو سنبھالنا، دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی پشت پناہی کرنا جیسا کے میانمار اور وغیرہ اور سب سے اہم بات فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت اور مقبوضہ سرزمین میں ناجائز قبضے کا خاتمہ دینا ان عمائدین کی اصل ذمہ داری ہے.
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ آج دشمنوں کی یلغار، شیطانی سازشوں اور ہماری غفلت کی وجہ سے عالم اسلام بدامنی کا شکار ہے کیونکہ ہم نے دشمنوں کی یلغار کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی.
انہوں نے مزید فرمایا کہ ناجائز صہیونی ریاست عالم اسلام کے جغرافیائی مرکز یعنی بیت المقدس میں اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم مسئلہ فلسطین سے غافل ہوکر شام، عراق، یمن، لیبیا اور بحرین میں جاری خانہ جنگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں.
سپریم لیڈر نے فرمایا کہ عالم اسلام کو مادی پرستی اور دنیا داری میں دکھیلا جارہا ہے اور دوسری طرف سامراجی نظام کی جانب سے مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کے ساتھ ساتھ اسلامی ریاستوں میں بدامنی پھیلایا جارہا ہے.
انہوں نے مزید فرمایا کہ امت مسلمہ کی درد و مشکلات کے لئے حج ایک شفا بخش دوا ہے کیونکہ حج کے ذریعے دلوں میں پاکیزگی اور عالم اسلام کے حقائق کے بارے میں آنکھیں کھل جاتی ہیں اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے عزم مضبوط ہوتا ہے.