تہران - اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرفتار تین ایرانی ماہی گیروں کو جلد رہا اور ضبط کی جانے والی کشتی کو واپس کرے۔ تفصیلات کے مطابق، وزارت داخلہ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ جمعرات کے روز ایرانی ماہی گیروں کی تین کشتیاں بوشہر بندرگاہ سے خلیج فارس کی آبی حدود میں داخلہ ہوئیں تھیں مگر تیز ہواؤں اور سمندری طلاطم کی وجہ دو کشتیوں نے اپنے کنٹرول کھو دیا۔اس بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی کوسٹ گارڈز نے ایرانی ماہی گیروں کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک ایرانی ماہی گیر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اس سانحے کے چند لمحے بعد دو میں سے ایک کشتی واپس آنے میں کامیاب ہوئی مگر تیسری کشتی کو سعودی گارڈز نے حراست میں لے لیا اور اس وقت تین ایرانی ماہی گیر سعودی عرب کی حراست میں ہیں۔
ایرانی وزارت داخلہ نے کہا کہ ماہی گیروں کے کشتیوں پر فائرنگ انسانی اخلاقیات اور اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔وزارت داخلہ نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کے جانی اور مالی نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے گرفتار ایرانی ماہی گیروں اور کشتی کو رہا کرے۔