امریکہ کی جنوبی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی میرین کور نے مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے KC-130 کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی تاہم حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لیفلور کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر فریڈ رینڈل نے حادثے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔فریڈ رینڈل نے سی این این کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد میرین کور ایئرکرافٹ میں سوار تھے اور مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے پیش آیا جب طیارہ سن فلاور کاؤنٹی لائن میں سویا بین کے کھیتوں کے نزدیک کریش کرگیا۔