دشمن، ایران میں سول ملٹری قربت سے خائف ہے: تہران امام جمعہ
3357
M.U.H
07/07/2018
ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ہمارے صفوں میں اتحاد سے خوفزدہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ ''محمد امامی کاشانی'' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کے قدس کور کے کمانڈر جنرل سلیمانی کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو امریکی دھکمیوں پر موثر مؤقف اپنانے سے متعلق شکریہ کا خط بھیجنے کو سراہا۔
انہوں ںے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سیاسی اور عسکری قیادت کے مابین مثالی تعلقات کی علامت ہیں اور دشمن انہی چیزوں سے خوفزدہ ہوتا ہے۔
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ آج ملک میں سب سے زیادہ ہمیں یکجہتی، اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھٹے امام حضرت جعفری صادق (ع) کی تعلیمات کے مطابق ہمیں دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا چاہئے تا کہ وہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو عالم اسلام کے خلاف استعمال نہ کرسکے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ آج دشمن کا مقصد اثر و رسوخ ڈالنا ہے. ہم ان دشمنوں پر لعنت بھیجتے ہیں جو بعض میڈیا میں شیعہ اور سنی کے خلاف منفی بیانات نشر کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں کا مقصد بھی مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو بڑھانا ہے جس سے تشدد اور بدامنی میں اضافہ ہوتا ہے۔