فلسطینی عوام کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: ایرانی سپریم لیڈر
3515
M.U.H
07/07/2020
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
یہ بات آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ "اسماعیل ہنیہ کے ایک خط کے جواب میں کہی۔
انہوں کہا کہ ایران ماضی کی طرح اسلامی جمہوریہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور ان کے حقوق کی پاسداری کے ساتھ ساتھ جعلی اور غاصب صہیونی حکومت کی برائیوں کو روکنے کے لئے اسلامی انقلاب کی اقدار کی بنیاد پر اپنے مذہبی اور انسانی فریضے (فلسطینی عوام کی حمایت) میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ فلسطینی عوام کی استقامت، مجاہدت اور مزاحمت کی وجہ امریکہ اور اسرائیل کی تمام گھناؤنی سازشیں کمزور اور ناکام ہوگئی ہیں جبکہ فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمت امت مسلمہ کی سرافرازی اور سربلندی کا سبب بنی ہے۔
رہبر معظم انقلاب نے فرمایاکہ میں فلسطینی مجاہدوں کی استقامت اور مجاہدت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور غاصب صہیونی حکومت پر فلسطینی عوام کی فتح اور کامیابی پر یقین رکھتا ہوں۔
ایرانی قائد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح فلسطینی عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا اور ایران ،فلسطینیوں کی حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔ اللہ تعالی اسرائیل کو نابود اور فلسطینیوں کی طاقت میں اضافہ فرمائے۔