مسئلہ فلسطین اور القدس مٹنے والے نہیں: ایرانی سپہ سالار
3115
m.u.h
30/05/2019
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور القدس مٹنے والے نہیں اور اللہ رب العزت کی مدد سے فلسطینی سرزمین سے صہیونیوں کے قبضے کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگا.
میجر جنرل «محمد باقری» نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ القدس ریلیوں میں بھرپور حصہ لیں.
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ پروردگار عالم نے وعدہ دیا ہے کہ فلسطین پر ناجائز قبضہ جمانے والے صہیونی دشمن کا خاتمہ ہوگا جس کے بعد فلسطینی عوام باعزت طور پر اپنے وطن واپس آسکیں گے.
جنرل باقری نے بتایا کہ عالم یوم القدس کے تناظر میں ایرانی عوام ایک اور تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں جہاں وہ مظلموں کا ساتھ دیتے ہوئے ظالموں کی نفی کریں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ قطعی طور پر اس سال کے عالمی یوم القدس امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور ان کے علاقائی حواریوں کی بزدلانہ شکست کا ایک اور مرحلہ ہوگا جہاں ڈیل آف سنچری، گریٹر اسرائیل اور فرات سے دریائے نیل والے اسرائیل جیسے منصوبے خاک میں مل جائیں گے.