فلسطین اس کے اصلی مالکوں کو واپس مل کر رہے گا: ایرانی صدر
3308
M.U.H
15/06/2018
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ اللہ کے فضل سے فلسطینی سرزمین اس کے اصلی مالکوں تک واپس ہوکے ہی رہے گی۔
ڈاکٹر ''حسن روحانی'' نے اپنے پیغام میں ایرانی قوم کو عیدالفطر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گزشتہ دنوں عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہا۔
انہوں نے پروردگار عالم سے وطن عزیز ایران کی سربلندی اور قوم کی ترقی و خوشحالی کی لئے دعا کی۔
صدر روحانی نے مزید کہا کہ عید الفطر اللہ تعالی کی جانب سے مسلمانوں کے اتحاد کی عید ہے اور یہ تعصبات، تشدد اور انتہا پسندی سے دور رہنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کسی خاص قوم یا نسل تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک عالمی جشن ہیں جنہیں اللہ تبارک و سبحانہ نے مسلم اقوام کو بخشا ہے۔
ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے پرمسرت دن کے موقع پر مظلوم فلسطینی قوم کی امنگوں کا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے امت مسلہ کے درمیان اتحاد کی بالادستی پر زور دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ عید الفطر کو رمضان کے اختتام پر پوری دنیا میں مسلمان اللہ تعالی کے حکم کے مطابق جوش و خروش سے مذہبی تہوار کے طور پر مناتے ہیں۔