اسلامی جمہوریہ ایران کا پودا آج درخت میں تبدیل ہو گیا ہے: آیت اللہ خامنہ ای
2230
m.u.h
14/10/2022
تہران:ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کا پودا آج درخت میں تبدیل ہو گیا ہے۔
یہ بات سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ پیغمبر اسلام (ص) اور امام صادق(ع) کے یوم ولادت کے موقع پر اسلامی نظام کے عہدیداروں اور 33 ویں اسلامی اتحاد بین الاقوامی کانفرانس کے مندوبین کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ پیغمبر اکرم کی شخصیت پوری دنیا میں ایک منفرد شخصیت ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت کے آثار اس کی زندگی کے تمام ادوار میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عید منانے کا مطلب صرف جشن نہیں ہے۔ عید سبق لینے اور پیامبر کو ماڈل کےطور پر قرار دینے کے لیے ہے۔
انہوں نے ہم بڑی طاقتوں کے سامنے کھڑے ہیں۔ اس سے پہلے دنیا دو بڑی طاقتوں کے ہاتھ میں تھی: امریکہ کی طاقت اور سابق سوویت یونین کی طاقت۔ دونوں طاقتین صرف اسلامی جمہوریہ کے ساتھ مخالفت میں متفق تھیں۔ان کا خیال تھا کہ وہ اس پودے کو اکھاڑ پھینک سکتے ہیں۔ آج یہ پودا ایک درخت بن چکا ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ اتحاد کا مطلب ہے امت اسلامیہ کے مفادات کا تحفظ ہے۔ سب سے پہلے ہمیں اس بات کی نشاندہی کرنی چاہیے کہ امت اسلامیہ کے مفادات کہاں اور کیا ہیں؟ پھر اس تناظر میں اقوام عالم کو ایک دوسرے سے اتفاق کرنا چاہیے، ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ امت اسلامیہ کو آج کس چیز کی ضرورت ہے، کس سے دشمنی کرنی چاہیے، کس سے دوستی کرنی چاہیے اور کیسے دوستی کرنی چاہیے اور اتحاد سے مراد سامراج منصوبوں کے خلاف مشترکہ کارروائی۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ آج یہ بات زیادہ واضح ہوتی جارہی ہے کہ دنیا کا سیاسی نقشہ بدل رہا ہے۔ یک قطبی ہونے اور ایک یا دو طاقتوں کو ملکوں اور قوموں پر مسلط کرنے کا مسئلہ اپنی قانونی حیثیت کھو چکا ہے، یعنی قومیں ہوشیار ہوچکی ہیں۔ یک قطبی نظام کو مسترد کر دیا گیا ہے، یہ آہستہ آہستہ مزید مسترد ہوتا جا رہا ہے۔