جنرل سلیمانی کی شہادت، مجرموں سے شدید انتقام لیا جائے گا: آیت اللہ خامنہ ای
2872
m.u.h
03/01/2020
سپریم لیڈر ایران نے پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس سفاکانہ کاروائی میں شامل تمام مجرموں سے سخت انتقام لیا جائے گا.
قائد اسلامی انقلاب نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا.
انہوں نے مزید فرمایا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہمیں شدید صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا تاہم مزاحمت سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اس قاتلوں اور مجرموں سے سخت سے سخت انتقام لیا جائے گا.
قائد اسلامی انقلاب نے جنرل سلیمانی کے ہمراہ شہید ہونے والے عراقی فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید فرمایا کہ ہمارے دوست بالخصوص ہمارے دشمن جان لیں کہ ہم مزاحمتی فرنٹ پر مزید ثابت قدم رہیں گے بلکہ ایسی کاروائیوں سے کامیابی کے حصول کے لئے ہمارا عزم متاثر نہیں ہوگا.