یمن پر سعودی بمباری جاری/ یمنی سرکاری فوج کا منہ توڑ جواب
1112
M.U.H
21/05/2018
آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے جواب میں یمنی سرکاری فوج نے جیزان کے ہوائی اڈے پر میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
سعودی جنگی جہازوں نے آج علی الصبح صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر روزہ داروں پر شدید بمباری کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی طیاروں نے صنعا میں تیل کے کئی ٹینکروں پر بھی بمباری کرکے تباہ کردیا ہے جس سے علاقے میں تیل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ نام نہاد خادم الحرمین رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری کرکے استعماری طاقتیں خاص کر امریکا اور اسرائیل کی خشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔
سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔