کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں: آیت اللہ خامنہ ای
49
M.U.H
09/01/2026
ایران میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کل رات تہران اور دیگر مقامات پر لوگوں کے ایک گروپ نے اپنے ہی ملک کی عمارت کو تباہ کیا، اسلامی جمہوریہ کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔
دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی حملے کا حکم دینے کا اختیار رکھتا ہوں، ٹرمپ
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں، جو واحد چیز مجھے روک سکتی ہے وہ میری اپنی اخلاقیات اور میرا اپنا دماغ ہے۔