تہران - ایرانی پاسدران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف حتمی کامیابی تک اسلامی جمہوریہ ایران، شامی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا ہے. یہ بات بریگیڈیر جنرل ‘حسین سلامی’ نے پیر کے روز تہران میں مقدس مزارات کے شہدا بالخصوص شام میں گزشتہ دنوں داعش کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایران کے عسکری مشیر محسن حججی کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.انہوں نے کہا کہ ہم حتمی فتح تک عالمی سامراج اور دہشتگردی کا شکار ہونے والے شامی عوام کی بھرپور اور مکمل حمایت کریں گے۔
ایران نے اس سے قبل بھی اس بات کو عملی طور پر مظاہرہ کیا ہے. جنرل ‘حسين سلامی ‘نے کہا کہ ہم نے اسی لمحے کے بعد شامی قوم اور حکومت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور عالمی سامراج کے سامنے تمام مسلم اقوام کا دفاع کریں گے. یاد رہے کہ 25 سالہ ایرانی مجاہد اور عسکری مشیر محسن حججی اصفہان صوبے کے علاقے نجف آباد سے تعلق رکھتے تھے. داعش کے دہشتگردوں نے شام اور عراق کی سرحد پر ان کو پہلے اسیر کیا اس کے بعد محسن حججی کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔