دنیا میں امریکی اقتدار اور ساکھ تنزلی کا شکار ہے: جنرل جعفری
3036
M.U.H
16/11/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے کمانڈر نے کہا ہے کہ آج عالمی سطح پر امریکی اقتدار اور ساکھ تنزلی کا شکار ہے اور بہت جلد اس شیطانی طاقت کے خاتمے کا دن آئے گا۔
ان خیالات کا اظہار میجر جنرل ''محمد علی جعفری'' نے جمعرات کے روز ایرانی شہر قزوین میں قومی شہدا کانفریس کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ایران کی طاقت میں آئے روز اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی طاقت آج چار دہائی کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہوئی ہے۔
جنرل جعفری نے کہا کہ امریکی حکمران چار دہائی پہلے بھی ایران کے خلاف کچھ کرنے کی ہمیت نہیں کی اور آج تو دور کی بات ہے جہاں امریکہ دنیا میں زوال کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی اسلامی انقلاب کی 40 سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ امریکہ ہمیشہ ایران کے سامنے پے در پے شکست کھا چکا ہے. امریکہ نے ایران کے خلاف بیرونی جنگ مسلط کی، پابندیاں لگائیں، 2009 میں ایران میں فسادات کروائے، صہیونیوں کی سازشوں میں معاونت کی اور آخر میں شام و عراق پر یلغار کی۔
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ آج مغربی ماہرین اور خود امریکی تجزیہ کاروں نے اس بات کا اعتراف کر بیٹھے ہیں کہ ایران کے سامنے امریکہ کو مکمل شکست ہوئی ہے برائے مثال عراق کے حالیہ انتخابات میں مغربی ماہرین نے اس طرح تشبیہ دی ہے کہ امیکیوں نے تین صفر سے ایران سے شکست کھائی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک ایسی شیطانی قوت ہے جس کی تشکیل سرمایہ دارانہ نظام، نسل پرستی اور سامراجیت کی بنیاد پر پائی ہے لہذا جب تک امریکیوں میں یہ خصوصیات موجود ہوں ہماری ان کے ساتھ دشمنی چلتی رہے گی۔