عراقی حزب اللہ امریکہ کے خلاف حزب اللہ لبنان کے ساتھ ایک صف میں کھڑے ہیں
1444
M.U.H
01/07/2018
حزب اللہ عراق کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی حزب اللہ کے اہلکار امریکہ کے خلاف حزب اللہ لبنان کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان جعفر الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ عراق کے اہلکار امریکہ کے خلاف حزب اللہ لبنان کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے دہشت گردگروہوں کو پھر مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔
انھوں نے عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ عراق کے اہلکاروں پر حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے بارے میں حشد العبی کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اعلی کمانڈروں کے ساتھ مشورے کے بعد اس کا مناسب جواب دیا جائےگا۔