ایران میں تعینات فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف حکومت ایران اور قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے تعمیری مؤقف باعث فخر ہے۔
یہ بات 'صلاح زواوی' نے تہران میں منعقد ہونے والے 16ویں ڈیموکریٹک پارٹی کانگریس کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے امریکی سازشوں کی شکست کے حوالے سے ایرانی جنوبی شہر ہرمزگان میں صدر روحانی کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف اور فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے ایران اور رہبر معظم کے واضح موقف پر فخر کرتے ہیں۔
زواوی نے برطانیہ کی جانب سے ایران اوریمن کے خلاف پیش کی جانے والی قرار داد پر ایران کی خارجہ پالیسی اور نائب ایرانی وزیر خارجہ 'سید عباس عراقچی' کے مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت ایک بڑی اور وسیع حکومت ہے جو اس ملک کی جاری پالیسی اسلامی پالیسی کی مبنی پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی قوانین کے مطابق اپنے مفادات پر فیصلہ کر رہا ہے۔
انہوں نے فلسطینی فریقین کی جانب سے امن مذاکرات کی تجویز کے حوالے سے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ناجائز صہیونی ریاست ایک کینسر جیسے مہلک مرض کی طرح ہے اور جلد سے اس کی تباہی کے لئے بھرپور کوشش کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جابر صہیونی ریاست گزشتہ 300 سالوں سے اب تک ایک عالمی سازش کی بنا پر فلسطین اور اسلامی دنیا کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔
فلسطینی سفیر نے کہا کہ ہم فلسطین میں زندگی کرنے پر فخر کرتے ہیں اور ہرگز ہمارے ملک کے چھوٹے حصے کو نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹرمپ نے اپنے فیصلے اور پالیسیوں کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے موقع کو پامال کردیا اور وہ ناجائز صہیونی ریاست کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔