جنرل سلیمانی اللہ کی راہ میں کسی سے خوفزدہ نہیں تھے : آیت اللہ خامنہ ای
2592
m.u.h
04/01/2020
قائد اسلامی انقلاب نے پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل "قاسم سلیمانی" کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جنرل سلیمانی اللہ کی راہ میں کسی سے خوفزدہ نہیں تھے۔
ان خیالات کا اظہار "آیت اللہ سید علی خامنہ ای" نے جمعہ کی شام جنرل سلیمانی کے گھر میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اس شہید کے اہل خانہ اور پورے ایرانی عوام کے لئے صبر عظیم کی خواہش کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم نے دیکھا کہ عوام سڑکوں پر کیسے آئے ہیں اور بے شک دیکھیں گے کہ جانزے کی ادائیگی میں کیا ہوگا۔
یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل "قاسم سلیمانی" اور حشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس جمعہ کے روز علی الصبح بغداد میں دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا.
قائد اسلامی انقلاب نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا.
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے دہشتگردی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایک ہنگامی نشست کا انعقاد کیا.
اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر جن کا ملک امریکی مفادات کا نگہبان ہے، کو محکمہ خارجہ میں طلب کیا ہے.