یمن جنگ کے ذریعہ امریکہ سعودی عرب سے پیسہ وصول کررہا ہے: انصار اللہ
1187
M.U.H
15/09/2018
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن جنگ امریکہ کے لئے پیسہ کمانے کا ذریعہ بن گیا ہے اور مایرکہ اس جنگ کے ذریعہ صدی کا معاملہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن جنگ امریکہ کے لئے پیسہ کمانے کا ذریعہ بن گیا ہے اور امریکہ اس جنگ کے ذریعہ صدی کا معاملہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ یمنی عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے اور یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر یمن جنگ کے ذریعہ صدی کا معاملہ بھی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔