غیرملکی مسائل، قومی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ نہیں: آیت اللہ خامنہ ای
3155
M.U.H
13/08/2018
یہ بات قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی ''سید علی خامنہ ای'' نے پیر کے روز تہران میں ایران کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ساتھ اجتماعی ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ اقتصادی ماہرین میں یہ اتفاق رائے ہے کہ ملکی کرنسی کی قدر میں کمی غیرملکی مسائل نہیں بلکہ اس کی وجہ اندرونی معاملات ہیں۔
قائد انقلاب نے فرمایا کہ پابندیوں سے بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں تاہم ملک میں کارکردگی کی نوعیت قومی کرنسی کی قدر میں کمی کی سب سے اصل وجہ ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ اگر اندرونی مسائل سے نمٹنے کے لئے کارکردگی اچھی اور سنجیدگی کی بنیاد پر ہو تو پابندیاں بے اثر رہیں گی، مثال کے طور پر فارن کرنسی اور چاندی کے سکوں سے متعلق بعض غیرسنجیدہ اقدامات کئے گئے جس کی وجہ سے قومی کرنسی پر غلط فائدہ اٹھانے والوں کے ہاتھ لگ گئے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں مالی بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ نگران ادارے کڑی نظر سے تمام معاملات کو دیکھیں، اس حوالے سے پارلیمنٹ، عدلیہ اور عوام کو اپنا فرض نبھانا ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرپشن کا مکمل سد باب ہونا چاہئے، فارن کرنسی کے حالیہ معاملات میں اگر بدعنوانی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاتا تو آج بدعنوانی کا راستہ مکمل طور پر بند رہتا۔