بین الاقوامی برادری روہنگیا پنا ہ گزینوں کی مالی امداد کا سلسلہ تیز کرے: اقوام متحدہ
1067
M.U.H
26/05/2018
اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ آنے والے مون سون کے پیش نظر بنگلہ دیش میں روہنگیا پنا ہ گزینوں کی مالی امداد کا سلسلہ تیز کرے۔
یہ اپیل اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل نتالیا کانام نے ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس میں کی جو روہنگیا مسئلے پر بنگلہ دیش کے چار روزہ دورے پر ہیں۔
واضح رہے کہ میانمار کی فوج نے دہائیوں سے مقیم اسی ملک کے باشندوں کا مسلکی تعصب کی بنا پر قتل عام کیا جبکہ بچے کچے مسلمانوں کو دیگر ممالک کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور کیا جو تاریخ میں ایک بڑے انسانی المیہ کے طور پر ثبت ہوچکا ہے۔
جبکہ دوسری جانب دنیا کے تمام ممالک کی نمائندہ تنظیم اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے علمبردار عالمی طاقتیں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی رہیں اور عرصہ گزرنے کے باوجود ان مظلوموں کے حق میں تاحال کوئی خاص اقدام کرنے سے قاصر ہیں۔