جوہری معاہدے کے وعدوں میں کمی کا سلسلہ بے شک جاری رہے گا:آیت اللہ خامنہ ای
2989
m.u.h
17/07/2019
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالے سے مغربی ممالک کی شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جوہری معاہدے کے وعدوں میں کمی لانے کے حوالے سے ایرانی اقدامات کا سلسلہ بے شک جاری رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج بروز منگل کو ملک کے مذہبی رہمناوں کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر من و عن عمل کیا ہے اور اب اس بین الاقوامی معاہدے سے متعلق امریکی بدعہدی سمیت یورپی ممالک کی غیر تعمیری کارکردگی کی خاطر ہم نے اپنے کیے گئے وعدوں میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ در این اثنا یورپی ممالک جنہوں نے خود اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا ہے، ایران سے اپنے وعدوں پر پورا اترنے کی توقع رکھتے ہیں۔
قائد اسلامی انقلاب نے مزید فرمایا کہ یورپی ممالک کو ایران سے اس طرح کی توقع رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے بلکہ ان کو جاننا چاہیے کہ ہم نے تو ابھی اپنے وعدوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ رویہ بے شک جاری رہے گا۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے برطانیہ کیجانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو غیر قانونی طور پر تحویل میں لینے کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے شرانگیز اقدامات کے ذریعے ایرانی آئل ٹینکر کو چورا ہے لیکن وہ اپنے اس عمل کو قانونی شکل اختیار دینے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مناسب وقت اور جگہ پر برطانیہ کے اس اقدام کیخلاف جوابی کاروائی کرے گا۔