ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے سعودی ولیعہد کی حالیہ ہرزہ سرائی اور ایران مخالف توہین آمیز باتوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہوا میں باتیں کرنے والے اس ناتجربہ کار شخص کو نہ تو جنگ کا پتہ ہے اور نہ ہی اس نے تاریخ پڑھی ہے۔
'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ سعودی ولیعہد ایران کے خلاف آئندہ 10 سے 15 سالوں تک جنگ کی باتیں کررہا ہے جبکہ اس خام خیال سوچ رکھنے والے شخص کو یہ نہیں پتہ کہ جنگ کیا ہوتی ہے یا تو وہ اپنے سے بڑوں کے ساتھ نہیں بیٹھا۔
انہوں نے سعودی عرب کے سمجھدار اور تجربہ کار حلقے کو تجویز دی ہے کہ وہ اس ناتجربہ کار ولیعہد کو بیٹھا کو اسے سمجھائیں کہ اس سے بڑا شخص جو عرب دنیا کی قیادت کا دعویٰ کرتا تھا اور مشرق سے لے کر مغرب تک سب اس کے حامی تھے، وہ کس طرح ایران کی بہادر اور غیرتمند قوم کے سامنے ذلیل ہوگیا۔
بہرام قاسمی نے سعودی دربار میں فارسی جاننے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نوجوان ولیعہد کو شیخ سعدی کی اس شعر کا ضرور ترجمہ کریں جس کا یہ مطلب ہے کہ ایک چونٹی پرندوں کے بادشاہ عقاب سے لڑنے کی خواہش رکھتی ہو تو اسے اپنی موت کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔