روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کا جائزہ لینے کے لئے قانونی ادارے کا قیام
1330
M.U.H
29/09/2018
ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جیسے جرائم کا جائزہ لینے کے لئے ایک قانونی ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ہیومن رائٹس واچ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم کئے جانے والے بین الاقوامی قانونی ادارے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانماری فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں جرائم اور قتل عام کی تمام دستاویزات جمع کی جائیں گی۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی معائنہ کاروں نے گذشتہ ہفتے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے خلاف جرائم کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے اور اس سلسلے میں میانمار کے پانچ فوجی کمانڈروں کے ساتھ ساتھ فوج کے کمانڈر جنرل کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں نے مجرموں کے خلاف کڑی قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔