3233 M.U.H 18/08/2018
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت میں اضافہ کے لئے اقوام متحدہ کے فوجی یا غیرجانبدار آبزرور کی تعیناتی کی جاسکتی ہے۔
مسٹر گٹیرس نے جمعہ کو جاری ایک رپورٹ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں اس سلسلے میں چار متبادل بھی پیش کئے ہیں، تاہم اس سلسلے میں کوئی سفارش نہیں کی گئی ہے۔
پہلے اور دوسرے متبادل میں بالترتیب ، اقوام متحدہ امن کی نگرانی گروپ اور اقوام متحدہ کے شہری مشن کی تعیناتی کا مشورہ دیا گیا۔ تیسرے متبادل کے طور پر، فلسطینی شہریوں کے مسائل کا حل کئے جانے اور چوتھے متبادل میں فلسطین میں ایڈیشنل اقوام متحدہ انسانی حقوق اور سیاسی افسران کو بھیج کر موجودہ صورتحال کی نگرانی اور رپورٹ تیار کئے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔