امریکی پابندیوں پر ایران کا ساتھ دیں گے: شیخ عبدالرحمان
1458
M.U.H
21/11/2018
عراقی علاقے کردستان کی امپورٹ ایکسپورٹ یونین کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے سامنے اسلامی جمہوریہ ایران کا ساتھ دیں گے.
یہ بات 'شیخ مصطفی شیخ عبدالرحمان' نے ایرانی صوبے البرز میں تجار اور اقتصادی کارکنوں کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے موجودہ حالات میں ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔
انہوں نے صنعت اور پیداوار سے متعلق ایران کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ حالیہ امریکی پابندیوں سے متعلق ہم ایرانیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
شیخ مصطفی نے ایران اور عراق کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ان تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے ایرانی مصنوعات کے اعلی معیار کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ایران میں برآمد کرنے والوں کے ساتھ مزید تعاون کے لئے تیار ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مالیاتی اور بینکنگ کے شعبوں کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیا۔