3830 m.u.h 08/08/2020
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ تحریک مزاحمت کے دشمنوں کو مایوسی اور شکست کے علاوہ کچھ نصیب نہیں ہوگا۔
جمعے کی شام اپنے نشری خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کو عظیم قومی اور انسانی المیہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عظیم قومی سانحے میں متاثر ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں اور بے گھر ہونے والوں کو عارضی شیلٹر فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دھماکوں کے فورا بعد بعض ملکی، عربی اور دیگر ذرائع ابلاغ اور سیاسی گروہوں نے پروپیگنڈا شروع کردیا کہ دھماکے حزب اللہ کے میزائل اور اسلحہ ڈپو میں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دو ٹوک الفاظ میں کہتا ہوں بیروت بندرگاہ میں حزب اللہ کی کوئی چیز نہیں تھی ہے نہ ہوگی اور نہ ہی اس بندرگاہ کے انتظام سے ہمارا کوئی تعلق ہے۔انہوں نے لبنان کے عوام اور سیاسی دھڑوں اور حتی حزب اللہ کے مخالفین سے اپیل کی کہ وہ حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی عزم و ارادے اور باہمی تعاون کے ذریعے موجودہ صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
سید حسن نصراللہ نے سانحہ بیروت کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت اور فوج کی ذمہ داری ہے کہ وہ سانحے کی جلد تحقیقات کرائے اور جو بھی قصور وار ہو اسے بلاتفریق سزا دی جائے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔