تہران - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 'انٹونیو گوٹیریش نے ایک ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق، یہ ملاقات نیو یارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی سالانہ سیاسی اسمبلی کی نشست کے موقع پر ہوئی۔ محمد جواد ظریف اور سربراہ اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیریش نے ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سیاسی نشست میں شرکت کے علاوہ عالمی شخصیات اور بعض ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ظریف آج امریکی خارجہ تعلقات کونسل کی خصوصی نشست میں بھی شریک ہوں گے۔