تہران - اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے امریکہ نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو استعمال کیا ہے۔
يہ بات انہوں نے ترکی كکی پيٹرياٹکپارٹي كے سربراہ ڈوگو پرينسک کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ناجائز صيہوني رياست نے بھي امريکہ کي اس سازش کو عملي جامع پہننانے ميں کافي مدد کی۔ انہوں نے امت مسلمہ ميں ايران اور ترکی کی اہميت کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اسلامي دنيا کو متحد اور مستحکم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ امريکہ اور غاصب صيہوني رياست نے خطے کے بعض عرب ممالک کي مدد سے دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو تشکيل ديا اور ان سے خوب فائدہ حاصل کيا۔ امريکہ کي اسلامي دنيا کے خلاف مختلف سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ يقينا امريکہ پر کبھي اعتماد نہيں کرسکتے کيوں کہ يہ بات ثابت شدہ ہے کہ امريکہ نے پہلے بھي اپنے علاقائي اتحادي ممالک کو استعمال کرنے کے بعد ان کو مشکل وقت ميں چھوڑ ديا۔ ترکي کے معروف سياستدان نے دونوں ممالک کے درميان موجود مذہبي، تاريخي اور ثقافتي اشتراکات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ اور تہران باہمي تعلقات کو کثيرالجہتي بنيادوں پر توسيع دے سکتے ہيں۔انہوں نے کہا کہ ترکي اپني خارجہ پاليسي ميں تبديلي لاتے ہوئے ايران سميت ديگر اسلامي ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔